اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) موٹر وے ایم ٹو پر منگل کو نیلادلہ کے قریب پل کی تنصیب کے دوران ہیوی کرین الٹ گئی، جس کے باعث ایم ٹو کے متاثرہ حصے پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی، لاہور جانے والی ٹریفک نیلا دلہ انٹرچینج سے آؤٹ کر کے بل کسر انٹرچینج سے دوبارہ ایم ٹو پر داخل کر دی گئی، کرین ہٹاتے ہی موٹر وے ایم ٹو کے متاثرہ حصے پر ٹریفک بحال کر دی جائیگی۔