• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں خسرہ اور سانس کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) ملک بھر میں خسرہ اور سرد موسم کے باعث سانس کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں خسرہ کے 47ہزار 417مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سانس کی شدید بیماریوں کے 1ہزار 805مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں 2026 کے دوران اب تک خسرہ کے1186مشتبہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے 545پازیٹیو نکلے ہیں۔ عوام کو طبی رہنمائی اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے راولپنڈی اور مری میں550کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کام کررہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید