اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحے کی ترسیل کی آڈیو سامنے آگئی، وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست اپنی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن اب مزید انتظار سے نقصان ہوگا،پاکستان پر براہ راست حملے میں منہ کی کھانے کے بعد اب بھارت ان پراکسیز کے ذریعے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے جنہیں افغانستان سے اسلحہ، تربیت اور فنڈنگ مل رہی ہے۔