اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمارکے علاقے ای الیون فور میں وی پلے کے قریب 27سالہ بائیکیا رائیڈر ذوالقرنین زار اقبال کی موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے متوفی کی لاش پمز اسپتال منتقل کر دی جسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔