• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ڈائریکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کانفرنس آج طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری) سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈائریکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کانفرنس (آج) منگل کو طلب کر لی ، کانفرنس میں اکتوبر تک محصولات کی وصولی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، سینی ٹیشن فیس، پراپرٹی ٹیکس اور ڈی وی آر ایس لائسنسنگ کی تازہ ترین صورتحال زیر بحث آئے گی ، پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر ذاتی طور پر کانفرنس میں شرکت یقینی بنائیں،کانفرنس کی صدارت سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید