سب سے زیادہ ووٹ لےکر آنے والی حکومت کو امریکا کے کہنے پر ہٹایا گیا، قاسم سوری

May 18, 2022

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ لے کر آنے والی حکومت کو امریکا کے کہنے پر ہٹایا گیا۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ امریکا نے کہا پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان 22 کروڑ عوام کی عزت اور خودمختاری کے لیے کھڑا ہے، سابق حکمران پرچیوں پر تقریریں کرنے کے لیے بیرون ملک جاتے تھے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ ہے، ہم ظلم کے خلاف جہاد کرنے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کی خاطر نہیں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کھڑا ہے۔