نیٹو رکنیت، سویڈن اور فن لینڈ نے درخواست جمع کروادی

May 19, 2022

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت کیلئے سویڈن اور فن لینڈ نے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کروا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے یہ درخواست نیٹو میں موجود ان کے سفیروں نے نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کے حوالے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے دونوں درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے اسے یورپین دفاع کے حوالے سے بڑا دن قرار دیا۔

قبل ازیں سویڈن کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیٹو رکنیت بحیرہ بالٹک کے علاقے میں سیکورٹی کو مضبوط کرے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہم شمالی یورپ میں سلامتی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔