رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی آرڈیننس کی معیاد اگلے ماہ ختم ہو جائے گی

May 19, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی آرڈیننس کی معیاد اگلے ماہ ختم ہو جائے گی ،اگر حکومت نے اسے ایکٹ کی شکل نہ دی تو اتھارٹی کا وجود باقی نہیں رہے گا،پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے نیشنل رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کوقانون کی شکل نہ دینے کی وجہ سے اتھارٹی کا وجود خطرے سے دو چار ہوگیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدارتی آرڈی ننس کے ذ ریعے اتھارٹی قائم کی تھی، آرڈی ننس 14ا کتوبر 2021 کو جاری کیا گیا، اس کی مدت 120دن تھی ۔قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کئے جانے پر آرڈی ننس کی معیاد میں مزید120دن کی توسیع کردی گئی ۔ ضرورت یہ تھی کہ اس آرڈی ننس کو بل کی شکل میں لاکر ایکٹ بنایا جا تاکیونکہ آ ئین کے تحت اس کے بعد اس آرڈی ننس میں مزید توسیع ممکن نہیں ہے۔