آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، شکریہ ادا کیا

May 19, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کا ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کےصدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، اس دوران آصف زرداری نے قومی حکومت کا بھر پور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سابق صدر نے چوہدری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی۔

آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا، ملاقات کے دوران چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔