سی اے اے کا غیرتسلی بخش کارکردگی پر 31 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

May 20, 2022

کراچی (اسد ابن حسن ) سی اے اے میں ریٹینرشپ ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل 31ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت تمام ایئر پورٹس پر تعینات غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرست طلب کر لی گئی ہے۔