جامعہ حلیمیہ میں توسیع کر کے نئی عمارت تعمیر کر لی گئی

May 20, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)جامعہ حلیمیہ سیدان آباد اکبر پورہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے جامعہ حلیمیہ میں توسیع کر کے نئی عمارت بھی تعمیر کر لی گئی ہے جامعہ حلیمیہ میں طلبا کو مکمل تجوید کتب ناظرہ قرآن ترجمہ قرآن اور حفظ قرآن اور طالبات کوسیکنڈ شفٹ میں تعلیم دی جارہی ہے جامعہ حلیمیہ میں نئے داخلوں کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے استاد العلما مولانا فدا حسین کی سرپرستی میں ہونے والی تقریب سے مبلغ اسلام و ممتاز عالم دین الحاج سید حسین شاہ سید مومن شاہ عزیزی حقانی مولانا زبیر احمد عثمانی مولانا ریاض اسلام مولانا قاری سیدمسلم شاہ حقانی قاری محتاج احمد قاری عماداحمد راہی قاری سید محترم شاہ نعمانی قاری سید منتظر شاہ اور قاری محمد مصنف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور دینی مدارس کے طلبا اسلام کے محافظ ہیں دینی مدارس سے اسلام کی روشنی پھیلائی جا رہی ہے جبکہ دینی مدارس مسلمانوں کومتحد کرنے اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں مخیر حضرات کو جامعہ حلیمیہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامعہ حلیمیہ کی مالی مدد کرنی چاہئے اور اپنے صدقات و خیرات کی رقم اور قربانی کی کھالیں جامعہ حلیمیہ کودینی چاہئیں۔