موبائل تیزی سے چارج کرنے کیلئے کونسی باتوں پر عمل کیا جائے؟

May 20, 2022

فائل فوٹو

اسمارٹ فون خریدتے وقت خریدار جس چیز پر سب سے زیادہ توجہ دیتے ہیں ان میں سے ایک بیٹری چارجنگ ہے اور تمام اسمارٹ فون بنانے والے اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کے فون کی بیٹری کم وقت میں پوری چارج ہوجائے۔

اسمارٹ فون کمپنیاں صارفین کے فون کے استعمال میں رکاوٹ کو کم کرنے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ فون کی بیٹریوں پر ٹیکنالوجی کو اپناتی رہی ہیں، یہاں ہم آپ کو چند ایسی مفید باتیں بتا رہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے اسمارٹ فون کو کم وقت میں تیزی سے چارج کرسکتے ہیں۔

موبائل فون تیزی سے چارج کرنے کیلئے چند مفید باتیں:

تیزی سے چارج کرنیوالے چارجر کا انتخاب کریں:

اینڈرائیڈ فون کو تیزی سے چارج کرنے کا ایک طریقہ ایک تیز چارجر خریدنا ہے لیکن چارجر خریدنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا فون تیز چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے یا نہیں۔

وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور لوکیشنجیسے فیچرز کو بند کر دیں:

موبائل فون چارج کرتے وقت وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور اس طرح کے دیگر فیچرز کو بند کردیں کیونکہ یہ فیچرز کافی مقدار میں بیٹری استعمال کرتے ہیں اور ان کے بند کرنے سے فون تیزی سے چارج ہوسکتا ہے۔

چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون استعمال نہ کریں:

ہمیں چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ عمل آپ کے فون کی چارجنگ کی رفتار کو بھی سست کر سکتا ہے۔

فون کو ہمیشہ دیوار کے ساکٹ سے چارج کریں:

لیپ ٹاپس، کمپیوٹر، کار اور دیگر آلات میں USB پورٹس عموماً کم چارجنگ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، دیواروں میں لگے بجلی کے ساکٹ چارج کرنے کی مناسب رفتار فراہم کرتے ہیں۔

مختصر وقفوں پر فون کو ری چارج کرنے سے گریز کریں:

کسی بھی اسمارٹ فون کی بیٹری کچھ چارجنگ سائیکلوں کے ساتھ آتی ہے۔ مختصر وقفوں پر فون کو تھوڑا سا چارج کرنے سے بیٹری کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور طویل مدت میں چارجنگ کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔

اصلی کیبل اور اڈاپٹر استعمال کریں:

فون کو چارج کرنے کے لیے ہمیشہ اصل کیبل اور اڈاپٹر استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ چارجر کے مختلف برانڈ کا استعمال آپ کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور چارجنگ کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔

ایئر پلین موڈ آن کریں:

ایئر پلین موڈ کو آن کرنے سے اسمارٹ فون کی چارجنگ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ موڈ ڈیوائس کو نیٹ ورک سے منقطع کر دیتا ہے جس سے بیٹری کا استعمال کم ہو جاتا ہے۔

غیر ضروری ایپس کو بند کریں:

پسِ منظر میں چلنے والی غیر ضروری ایپلیکیشنز بغیر استعمال کیے ڈیوائس کی بیٹری کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بیٹری ان ایپس کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے تب بھی اسمارٹ فون عام طور پر آہستہ چارج ہوتا ہے۔ پس منظر میں چلنے والی ان ایپس کو بند کرنے سے چارجنگ کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔

رات بھر فون چارج نہکریں:

رات بھر چارج کرنے سے اسمارٹ فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن یہ بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور چارجنگ کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔