ملتان جلسہ: گرمی سے شیخ رشید کی حالت خراب ہوگئی تھی

May 20, 2022

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملتان جلسے میں گرمی کے باعث حالت خراب ہوگئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملتان جلسے میں شیخ رشید نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق دوران جلسہ گرمی کے باعث شیخ رشید کی حالت خراب ہوئی تو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دی۔

ذرائع کے مطابق حالت خراب ہونے پر شیخ رشید کو جلسہ گاہ سے مقامی ہوٹل میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان جلسے میں گرمی اور حبس کے باعث شیخ رشید کی طبیعت خراب ہوئی۔