مویشی منڈیوں کی نیلامی جاری ، توقع سے 50فیصدزائد بڈ موصول

May 21, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اسد رحمان گیلانی اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان کی زیر صدارت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی نے کہ ریکارڈ ریونیو حاصل ہونے سے مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان کا کہنا ہے کہ متوقع بولی سے 50فیصد زیادہ بڈ موصول ہوئی ہے۔پنجا ب کی 3ڈویژنز کی مویشی منڈیاں 1ارب 58لاکھ روپے کی بڈ موصول ہوئی ۔ 3ڈویژنز کی مویشی منڈیوں کی نیلامی کی بڈ 1ارب 58لاکھ روپے موصول ہوئی ۔پنجا ب کی 3ڈویژنز کی مویشی منڈیاں 1ارب 58لاکھ میں نیلام کی گئی۔ لاہورڈویژن کی 4مویشی منڈیاں 1ارب 16کروڑ میں نیلام کی گئی ۔ 21مئی کو فیصل آباد ڈویژن کی 16مویشی منڈیوں کی نیلامی کی جائے گی۔