بلدیاتی الیکشن کے باعث انٹرمیڈیٹ کےپرچے ری شیڈول کردیئے گئے

May 21, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ شوکت علی سرپرہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022کے 27مئی سے 30مئی تک ہونے والے پرچے بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ری شیڈول کردیئے گئے ہیں ،نئی تاریخ کاشیڈول اس طرح ہے، سیکنڈ ایئر کیمسٹری ،اسلامیات اختیاری اور پرنسپلز آف بینکنگ ،کمپیوٹر سٹڈیز (کامرس گروپ ) جمعہ 27کو ہونے والاپرچہ منگل 14جون کو ہوگا،فرسٹ ایئر زولوجی ،ریاضی ،بزنس میتھ (کامرس گروپ ) کاہفتہ 28مئی کوہونے والا پرچہ بدھ 15 جون کو اور سیکنڈ ایئر اردو لازمی ،پاکستانی کلچر (فارن طلبا وطالبات کے لئے )پیر 30مئی کو ہونے والاپرچہ اب جمعرات16جون کو لیاجائے گا، جبکہ دیگر پرچے اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔