کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیو ائیر نائٹ کے بے ہودہ پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے ، اسلامی سال کاآغاز محرم سے ہوتاہے ، افسوس ہماری نوجوان نسل کو اسلامی سال کا معلوم نہیں اور مغرب کی اندھی تقلید میں نئے سال کا جشن منانے کو برا نہیں سمجھاجاتانئے سال کے آغاز میں رقص وسرود کے محافل اور ہلے گلے کے بجائے ملکی استحکام وترقی کیلئے دعائیں کی جائیں،ان خیالات کا اظہار صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےامیر مولانا عبداللہ منیراورمذہبی اسکالر سردار محمد اقبال خلجی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا رہنمائوں نے کہا کہ آج ہمارے بچوں کو اسلامی سال کے آغاز کا معلوم نہیں اور وہ دسمبرکے آتے ہی نئے سال کے جشن کی تیاریوں میں مشغول ہوجاتے ہیں یہ من الحیث قوم ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے ،علمانے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا ہے نہ پہلے یہاں مغربی کلچر کو برداشت کیا ہے اور نہ ہی اب کرسکتے ہیں اس کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کا تحفظ فرض ہے ،رہنمائوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مکمل ضابطہ حیات عنایت فرمایا ہے اور ہماری بھلائی اسی کے دیئے ہوئے راستوں پر چلنے میں ہی ہے ،مغربی تہذیب مادر پدر آزادہے اس سے مرعوب ہوکر یا دیکھا دیکھی ان کے نقش قدم پر چلنا اسلامی تہذیب سے لاعلمی اور دوری کی دلیل ہے اور غیر شرعی اور حیا باختہ کلچر کو عام کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت ہے،نوجوان نسل اس سے گریز کریں ، علمانے کہاکہ نیوائرنائٹ کے پروگرام جہاںوطن عزیز کی نظریاتی سرحد سے متصادم ہیںوہی پر اس کے باعث ہر سال مالی وجانی نقصان بھی ہوتا ہے اس لیے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بروقت اقدام کے ذریعے اس پر مکمل پابندی عائد کریں اور اہل وطن ملکی استحکام وترقی کی دعا کریں۔