• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں منگل 30 دسمبر کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے لیاقت بازار ایکسپریس فیڈر ، کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے شہباز ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے ، شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی ائیرپورٹ روڈ ، تکاتو، ادریان، چشمہ، واسا، عمر فیڈر سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ بدھ 31 دسمبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے جی او آرکالونی،ملک پلانٹ، شہباز ٹاون فیڈرز ، شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم ،خروٹ آباد، دوستین فیڈرز سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ علاوہ ازیں مختلف گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری نوعیت کے کام کے سلسلے میں 31 دسمبر کو قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید