کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے نام پر قومی اداروں سے مکمل دستبردار ہونے کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فارمولے پر عمل کرے ،نجکاری کے نام پر ہونے والے سارے عمل میں حکومت کو چند ارب ملیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ ،ملک عظیم ایڈووکیٹ،فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ ،حمزہ ملک ایڈووکیٹ و دیگر نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیارہنمائوں نے کہاکہ پی آئی اے کی جس قیمت پر نجکاری کی گئی ہے وہ قطعی اطمینان بخش نہیں اس حوالے سے سامنے آنے والے خدشات کو دور کیا جانا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت قومی اداروں کی اس طرز پر نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ ماڈل کو اپنائے اور اس کے لئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کیا جائے قومی اداروں کو سفید ہاتھی قرار دے کر انہیں مکمل طو رپر نجی شعبے کے حوالے کرنے کی بجائے حکومت زیادہ شیئرز اپنے پاس رکھے۔