کوئٹہ(پ ر)صوبائی دارالحکومت کے وسطی علاقوں کیقباد روڈ نجم الدین روڈ اور ملحقہ گلیوں میں آلودہ پانی کی فراہمی سے امراض پھیل رہے ہیں سابق کونسلر محمد سرور خان بازئی نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی اکثریت پانی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کے باوجود آبنوشی سے محروم ہے،انہوں نے صوبائی محتسب سے اپیل کی کہ مذکورہ علاقوں میں آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس لیا جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔