پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 37سے زائد ملزمان گرفتار

May 21, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے37 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 85 لیٹر شراب، 130 گرام چرس، 2 پسٹل اور 5 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ناجائز منافع خوری کے الزام میں پولیس تھانہ کوتوالی نے فاروق،حسین،جبکہ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے عطا اللہ ،ذیشان،اور ساجد کو گرفتار کیا۔ملزمان اپنی دکانوں پر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کررہے تھے ۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم سمیر اقبال سے 130 گرام چرس، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عامر سے 20 لیٹر شراب، ملزم صفدر سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم افضال سے 30 لیٹر شراب اور ملزم شبیر سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزم محمد نعیم سے پسٹل 30 بور اور پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اسامہ سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم سلیم مسیح کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج لیا۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم نصراللہ، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سیراج، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان محمد وقاص اور محمد اسد، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان شوکت اور انتظار کو تیز رفتاری اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔8اشتہاری ، 2 عدالتی مفروران اور 13 رہائی یافتہ عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے خاتون کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے نہری پانی چوری کرکے زمین سیراب کرنےکے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔