ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں زیر علاج ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی دم توڑ گیا ۔ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی خضر حیات کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جسے جیل حکام نے 20دسمبر کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کرکےتحقیقات شروع کردی۔