• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشتم کا امتحان معیاری اسیسمنٹ فریم ورک کے تحت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن، کری کیولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نےصوبہبھر میں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد بارے ہدایات جاری کر دی ہیں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اب جماعت ہشتم کا امتحان سالانہ بنیادوں پر ایک معیاری اسیسمنٹ فریم ورک کے تحت منعقد کیا جائے گا، ہشتم کے امتحانات مارچ 2026 کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی، بہتر رابطہ کاری اور بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں فوکل پرسنز کی نامزدگی ضروری قرار دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید