• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو زہر دیکر قتل کرنے کی اطلاع ، پولیس نے نعش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی جلالپور پولیس نے خاتون کو مبینہ زہر دیکر قتل کرنے کی اطلاع پر نعش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کو امام بخش کالونی سے اصغر نے اطلاع دی کہ میری والدہ رضیہ مائی کو میرے بھائی ظفر حسین اس کی اہلیہ شہناز ظفر نے مبینہ زہر دیکر قتل کردیا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو ظفر حسین بیانی ہوا کہ والدہ ہمارے پاس بیس سال سے رہ رہی تھی گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا ڈاکٹرز نے گھر روانہ کردیا جس کی دوبارہ طبیعت خراب ہوئی تھی انتقال کردی پولیس نے مذکورہ خاتون کی نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید