ملتان(سٹاف رپورٹر)خاتون سمیت چار افغان باشندے گرفتار۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چارافغان باشندے وحید اللہ ، محمد خان ،احمد خان اور خدیجہ بی بی کو گرفتار کیا ،جنھیں سپورٹس کمپلیکس منتقل کرنے کے بعد کاغذی کارروائی کی گئی جس کے بعد سکیورٹی کے سخت حصار میں طورخم بارڈر روانہ کردیا ۔