• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، رجوانہ ہاؤس میں بانی ٔپاکستان اورمیاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر )رجوانہ ہاؤس ملتان میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا دیا ہوا تحفہ پاکستان ایک عظیم نعمت خداوندی ہے، جسے میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دن رات اس امر کے لیے کوشاں ہیں کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور سفارتی سطح پر ترقی کی نئی منازل طے کرے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور سیاسی بصیرت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب میں شیخ طارق رشید چوہدری وحید ارائیں، رانا اعجاز نون، شوکت بوسن، رائے منصب علی، ملک اعجاز رجوانہ، ملک انور علی، سعد خورشید کانجو، عقیل انصاری، عمر فاروق بھٹی، ملک ذوالفقار ڈوگر، منور احسان قریشی سمیت دیگر عہدے ، کارکنوں و معزز شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید