• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں ، 34مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 34مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں صدام حسین کے گھر تین ڈاکوداخل ہوئے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 5لاکھ 75ہزار و پانچ تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راشد عباس کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقے ذیشان غلام علی سے ڈاکو نقدی5ہزار لے گئے منصوب شاہ سے 7ہزار لوٹ لیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کاشف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 40ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ شاہ رکن عالم کے علاقے اویس کے موبائلزفونز محبوب کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے فیضاں بی بی کاسامان دولت گیٹ کے علاقے اللہ رکھا کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے نسیم کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات زریاب کا موبائل صدر کے علاقے جعفر شاہ کا میٹر بجلی الپہ کے علاقے غلام قاسم کا سامان اسلم کا بکرا اور ڈی ایچ اے کے علاقے ندیم صدیقی کا سامان چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید