• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پابندی، خلافورزی پر لائسنس منسوخ ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران اسکولوں میں کسی بھی قسم کی تعلیمی یا غیر تعلیمی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنی حدود میں نجی اسکولوں کی کڑی نگرانی کریں۔
ملتان سے مزید