ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے دھماکہ 10سالہ بچہ زخمی نشتر ہسپتال منتقل علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے اطلاع پر پولیس اور دیگر ادارے پہنچ گئے ۔ قاسم بیلہ میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ مکین اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے اطلاع پر پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ دھماکہ سیوریج لائن کے گٹروں میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا دھماکے کی وجہ سے چار گٹروں کے ڈھکن اڑ گئے جبکہ دھماکہ کی وجہ سےایک بچہ مصیب زخمی ہوا جو اپنے والد کی دوکان پر موجود تھا جسے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا محکمہ واسا نے لائن کی درستگی کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی۔