جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش پر 4مسافر آف لوڈ

May 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کردیا ۔ملزمان کو ایک ایجنٹ نے آٹھ لاکھ روپے وصول کرکے جعلی ویزے دیے۔ ایف آئی اے حکام نے ایجنٹ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر سمید طارق ، ماہ نور طارق ، رضیہ بی بی اور ثریا بی بی ملتان ائیرپورٹ سے جنوبی افریقہ جانا چاہتے تھے تاہم ان کے ویزے چیک کئے گئے تو وہ جعلی نکلے۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے ایجنٹ کامران سے آٹھ لاکھ روپے میں ویزے حاصل کئے تھے جس پر ایف آئی اے نے چاروں مسافروں اور ایجنٹ کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔