ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کارروائی ، ٹریفک اسسٹنٹ اظہر حسینلائسنس برانچ (کینٹ) ملتان کو 12000 روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔محمد شبیر انجم ولد محمد رفیق کے موٹر سائیکل و کار کے لائسنس بنوانے کی بابت ملزم نے قبل ازیں 11000روپے رقم رشوت وصول کی جبکہ مزیر رقم رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔