ملتان(سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) اور سن کنسلٹنٹ کے زیر انتظام آگہی میٹنگ بعنوان تمباکو نوشی کے اثرات اورتدارک کی حکمت عملی کا انعقاد نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی میں کیا گیا، میٹنگ میں یونیورسٹی کےطلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ اس موقعے پر ڈائریکٹر سن کنسلٹنٹ سلطان محمود نے کہاکہ پاکستان میں دو کروڑ 40 لاکھ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں جو صحت عامہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد محسن (ٹوبیکو کنٹرول گروپ ملتان)نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں نوجوان سگریٹکی طرف تیزی سے راغب ہو رہے ہیں اس پروگرام کی بدولت ہم انہیں تعلیم دیتے ہیں کہ وہ اس کام سے دور رہیں کیونکہ سیگرٹ اور نشہ برائیوں کی جڑ ہے ہماری مذہبی تعلیمات میں بھی اس طرح کی عادتوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، آخر میں ایگریکلچر یونیورسٹی سے ڈرامیٹک سوسائٹی کی طرف سے سگریٹ نوشی کے اثرات کے حوالے سے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔