ملتان( سٹاف رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے زیرِ اہتمام بچوں کے تحفظ، حقوق اور فلاح و بہبود کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر ،بیورو میں مقیم بچوں اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، تعلیم، صحت، محفوظ ماحول اور تشدد و استحصال سے بچاؤ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔