• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخ سے زائد قیمتوں پر فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملتان سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو ناجائز منافع خوری سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈیلرز کی انسپیکشن اور فیلڈ میں نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 202 ڈیلرز کی انسپیکشن کی جا چکی ہے، 6 چھاپے مارے گئے ہیں۔ خلاف ورزی پر 4 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 6 ایف آئی آرزکا اندراج عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 54 ہزار کلوگرام سے زائدکھاد بھی ضبط کی گئی جس کی مالیت 58 لاکھ سے زائد ہے۔
ملتان سے مزید