• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عظیم الدین شاہ گیلانی الرزاقی کے 217 ویں عرس کا آغاز پیر سے ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوفی بزرگ حضرت عظیم الدین شاہ گیلانی الرزاقی کے 217 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز 23 نومبر بروز سومواربعد نماز ظہر دو بجے آستانہ عظیم الدین شاہ دولت گیٹ ملتان میں چادر پوشی سے ہوگا، میزبان و درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم غلام مصطفیٰ گیلانی عرس کی تمام تقریبات کی صدارت اور میزبانی کریں گے جب کہ چادر پوشی میں گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی،صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی،سیکرٹری جنرل مخدوم عامر گیلانی درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب حسن گیلانی، دربار غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی۔ حجرہ کے سجادہ نشین مخدوم عالمین گیلانی دربار حضرت قاضی مٹھو کے سجادہ نشین مخدوم فیض مصطفی قریشی ہاشمی اور دیگر شرکت کریں گے۔
ملتان سے مزید