عامر فاروقی ایف آئی اے سندھ زون کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال

May 21, 2022

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسران عامر فاروقی کے تبادلے کے احکامات منسوخ کرکے انہیں ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ان کی جگہ عبداللّٰہ شیخ کی تعیناتی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے دفتر سے جاری احکامات کے مطابق عامر فاروقی بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کام کرتے رہیں گے۔

سپریم کورٹ کے 19 مئی کو لئے گئے سو موٹو کے تحت ہیڈ کوارٹرز نے احکامات جاری کئے ہیں۔

عامر فاروقی کو 19 مئی 2022 سے بطور ڈائریکٹر سندھ زون ون کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

عامر فاروقی کا 25 مئی 2022 کو بطور ڈائریکٹرلاء ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کیا گیا تھا۔

عامر فاروقی کی جگہ 18 مئی 2022 کو گریڈ 20 کے عبداللّٰہ شیخ کوڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔