ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اماراتی قونصل خانے پہنچے، صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت

May 22, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ صوبائی وزراء نے سندھ حکومت اور صوبے کی عوام کی جانب سے اماراتی قونصل جنرل سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ۔