کے ای یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا اجلاس،مختلف تقرریوں کی منظوری

May 22, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 58 واں سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کورونا کے بعد یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی پر روشنی ڈالی پروفیسر ہارون عزیز خان بابر، پروفیسر تنویر اور پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ کی بالترتیب بطور چیئرمین شعبہ کارڈیالوجی، ریڈیالوجی اور کارڈیک سرجری تقرری کی منظوری دی گئی۔ٹی ٹی ایس فیکلٹی اور یونیورسٹی کیڈر میں فیکلٹی کے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔پوسٹ گریجویٹ پروگرامز بشمول بی ایس این نرسنگ اور ایم فل کے لئے مجوزہ ریگولیشنز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ان کی 4 سالہ کارکردگی کو سراہا ۔