• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ ،عملے اور شہریوں کی حفاظت پر زیرو ٹالرنس پالیسی، نورالامین مینگل

لاہور (خصوصی رپورٹر )سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ثاقب ہرل نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے گلستان انڈر گراؤنڈ میگا واٹر اسٹوریج ٹینک اور سمن آباد کالج روڈ پائپ لائن اسکیم کا بھی دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت فیصل آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا 70 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
لاہور سے مزید