• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض قلب کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے او پی ڈی کا دورہ، ادویات کی فراہمی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم ایس و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف امراض قلب کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔
لاہور سے مزید