• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری،ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں ضیا سے 4لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون, نولکھا میں وقار سے 5 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں عارف سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں فرقان سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ مصری شاہ اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ ساندہ اور داتا دربار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید