لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم فیضان احمد فیض نے ایک شاندار اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر کا کٹھن سفر محض 21 دنوں میں دوڑ کر مکمل کر لیا ہے۔ اس غیر معمولی ایتھلیٹک مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں منشیات سے پاک طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں اختتامی مقام پر پہنچنے پر نوجوان ایتھلیٹ کا بے مثال اور والہانہ استقبال کیا گیا۔