• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔سرکاری سکولوں میں کم از کم ہفتے میں ایک دن کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سکول و مرکز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے 12 سے 23 اکتوبر تک ہوں گے۔تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہوں گے، ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 10 سے 20 نومبر تک کرائے جائیں گے جبکہ صوبائی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 23 سے 27 نومبر تک منعقد ہوں گے۔
لاہور سے مزید