لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت عوام کو فراہم کئے جانے والے ریلیف کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے حکومت عوام کو درپیش مشکلات اور موجودہ حالات کی سنگینی سے مکمل طور پر آگاہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات بھی جاری ہیں۔