لاہور(کرائم رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی چوہنگ نے سندر روڈ پر مطلوب ملزمان کی اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اس دوران انہوں نےموٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔