ڈیرہ بگٹی: ہیضے کی وبا قابو میں، 3615 متاثرین صحتیاب، تین مریض زیرعلاج

May 22, 2022

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے کی وبا پر قابو پالیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 3615 متاثرین صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ زیرِ علاج مریض صرف 3 رہ گئے۔

ہیضہ پھیلنے پر وزیرِاعظم کی ہدایات پر وبا پر قابو پانے کے لیے انتظامات کئے گئے۔

خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں 13 اپریل سے ہیضے و دیگر امراض کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے۔