ذکی ذاکر نے کپ ریس جیت لی

May 23, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) تجربے کار سوار ذکی ذاکر نے اتوار کو ریس کورس میں ہونے والی کپ ریس جیت لی۔انہوں نے گولڈن ایرو پر فتح حاصل کی،سوار کامران سیکنڈ نے نان اسٹاپاور ڈیلی چیلنجر پر کامیابی کے ساتھ جیت کی ڈبل مکمل کی، سوئٹ گولڈن پر ایم منظور فاتح رہے۔