سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ جیت لی

May 24, 2022

لندن (نیوز ایجنسیز ) مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ولا کو 3 - 2 سے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل نے اپنے نام کرلیا۔ لیگ کے آخری میچ میں ایسٹن ولا کیلئے 37ویں منٹ میں کیش جبکہ 69منٹ میں کوٹینو نے گول اسکور کیے ۔ تاہم سٹی کی جانب سے پانچ منٹ میں تین گولز نے میچ کا پانسہ اس کے حق میں پلٹ دیا۔