سٹیفورڈ شائر میں متعدد بینکوں کی برانچز بند اور اے ٹی ایم مشینوں میں کمی

May 24, 2022

سٹیفورڈ(مریم فیصل)سٹیفورڈ شائر کےمتعدد ٹاؤنز میں بینکوں نے اپنی برانچیں بند کرنا شروع کردی ہیں اور ساتھ ہی اے ٹی ایم بھی بند ہو رہے ہیں ۔ تقریباً آٹھ بینکوں کی برانچیں اور دو سو اے ٹی ایم مشینیں بند کی جارہی ہیں ،ساؤتھ سٹیفورڈ شائر ،سٹیفورڈ اور اسٹون میں بھی 19 برانچیں بند کی جارہی ہیں ۔ اس قدر تیز بندش پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا وبا نے بہت سارے کسٹمرز کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کیا ہے تاہم اب بھی کسٹمرز کی بڑی تعداد اس تبدیلی کے لئے تیار نہیں ہے کہ برانچوں کو بند کیا جائے یا پھر اے ٹی ایم مشینیوں میں کمی کی جائے ۔ لوگوں کی کیش تک آسان رسائی کو ممکن بنائے رکھنے کا بل ملکہ برطانیہ کی گزشتہ ہفتے پیش کی جانے والی تقریر میں بھی پیش کیا گیا ہے اور اس بارے میں ٹریژری کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کی کیش تک رسائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے، خاص کر کمزور طبقے کے افراد کو، ذرائع کے مطابق سٹیفورڈ میں پانچ برانچیں بند اور اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 99 سے گھٹ کر89 رہ گئی ہے ۔