ریاض، ڈرائیور کی بہادری نے کار چوری کی کوشش ناکام بنا دی

May 24, 2022

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک مقامی شہری نے سروس اسٹیشن سے اپنی کار کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک سروس اسٹیشن پرسروس کے لیے کھڑی کی گئی ایک کار کونامعلوم شخص لے جانے کی کوشش کرنے لگا مگرکار کے مالک نے اسے دیکھ لیا اور کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے اس نے کار چوری کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں کار چوری کی کوشش ناکا بناتے دکھایا گیا ۔جیسے ہی مالک نے دیکھا تو وہ چور کی طرف بھاگا۔ بھاگتے ہوئے وہ گر کر ایک کھمبے سے ٹکرا گیا۔ مالک دوبارہ اٹھا اور گاڑی کی طرف بڑھا، سائٹ کے اندر نصب کیمرے میں یہ سارا منظر محفوظ ہوگیا۔ کار کے مالک نے تیزی کے ساتھ کار میں داخل ہو کر اسے کنٹرول کرلیا مگر کار دکان کی دیوار کے آخری سرے سے ٹکرا گئی اور چور باہر جا گرا۔ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا کہ گاڑی کے مالک نے چور کو اس وقت لات ماری جب وہ زمین پر پڑا تھا۔لات اس کی گردن پرلگی۔ ذرائع کے مطابق چور کی گردن ٹوٹی گئی اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔اسی سطح پرسوشل میڈیا کے کارکنوں نے کار چوری کی ویڈیوپوسٹ کی۔ سوشل میڈیا پرآنے والی اس ویڈیو پر شہریوں نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا اور کار مالکان سے کہا کہ وہ اپنی کاروں کے بارے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ عموما کار چوری اور بچوں کے اغوا کے واقعات بے احتیاطی کے باعث ہوتے ہیں۔جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ گاڑی کو کھلا چھوڑنا اور اسے چھوڑنے کے بعد چلانا ٹریفک کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ نے گاڑی کے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑی کا انجن بند ہو اور اسے اترنے کے بعد اچھی طرح سے بند کیا جائے۔