سماجی شخصیت مبین قریشی وفات پا گئے، نماز جنازہ ادا

May 24, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) کراچی سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی شخصیت مبین قریشی وفات پا گئے۔ نماز جنازہ لوٹن سنٹرل ماسک میں علامہ قاسم کی امامت میں ادا کی گئی۔ مبین قریشی نے خدمت لوٹن کے سیکرٹری کے طور پر کمیونٹی کے لئے طویل مدت تک گراں قدر خدمات انجام دیں۔ برطانیہ آمد سے قبل وہ کراچی میں روزنامہ جنگ لندن کے نمائندے بھی رہے۔ان کے بھائی شاہد احمد جنگ لندن کے اسٹاف فوٹو گرافر تھے۔ لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر فورم یوکے چوہدری محمد بشیر، کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، لیبر پارٹی کے بشارت راجہ سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ متعدد شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے فہیم قریشی سے تعزیت کی ہے۔